روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے آج فون پر شام کے صدر بشار الاسد سے بات چیت
کرکے انہیں حلب کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لینے پر مبارکباد دی۔روس کی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پوتن نے فون پر اسد کو
شامی شہر حلب پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لئے مبارک باد دی۔بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان فون پر ہوئی بات چیت میں پوتن نے
اسد کو شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے ایک معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کرنے
کے لئے کہا۔